اگنی پتھ سے فوج کی صلاحیت کم ہوگی: راہل
نئی دہلی، جون۔کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بدھ کو فوج کی نئی بھرتی اسکیم ‘اگنی پتھ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس سے مسلح افواج کی صلاحیت میں کمی آئے گی۔ایک ٹویٹ میں مسٹر گاندھی نے کہا کہ ہندوستان کو دو محاذوں پر خطرات کا سامنا ہے اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت فوج کے نظم و ضبط اور وقار کو گرا رہی ہے۔کانگریس لیڈر نے کہاکہ جب کہ ہندوستان کو دو محاذوں پر خطرات کا سامنا ہے، ناپسندیدہ اگنی پتھ اسکیم ہماری مسلح افواج کی موثر ہونے کو کم کر دے گی۔ بی جے پی حکومت کو ہماری افواج کے وقار، روایت، بہادری اور نظم و ضبط پر سمجھوتہ کرنا بند کرنا چاہیے۔‘‘