ملک بھر میں 1,520 کورونا جانچ لیب
نئی دہلی، ملک بھر میں کورونا وائرس (کوویڈ -19) کی جانچ کرنے ولای لیبس کی تعداد بڑھکر 1,520 ہوگئی ہے۔
انڈین کونسل فار میڈیکل ریسرچ(آئی سی ایم آر) کی جانب سے پیر کو جاری اعدادو شمار کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے میں کورونا انفیکشن کی جانچ کرنے والی لیبس کی فہرست میں پانچ نام اور جڑ گئے ہیں۔ ان میں سرکاری 984 اور نجی لیبس 536 ہیں۔ اس وقت آر ٹی پی سی آر پر مبنی لیبس 785 (سرکاری -459، نجی -326) ہیں جبکہ ٹرونیٹ پر مبنی لیبس کی تعداد 617 (سرکاری -491، نجی -126) اور سی بی این اے اے ٹی پر مبنی لیبس 118 (سرکاری -34، نجی -84) ہیں۔
ان 1520 لیبس نے 23 اگست کو 6,09,917 نمونوں کی جانچ کی۔اس طرح اب تک کل 3,59,02,137 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے۔
پچھلے 24 گھنٹے میں کورونا انفیکشن کے 61,408 نئے معاملے سامنے آنے سے اب تک انفیکشن کے شکار ہوئے افراد کی تعداد بڑھکر31,06,348 ہوگئی ہے۔حالانکہ ،23 اگست کو 57,469 متاثرین کے ٹھیک ہونے اور 836 مریضوں کی موت سے متاثرہ معاملوں میں 3,103 کی تیزی آئی ہے۔ ملک بھر میں اس وقت کورونا انفیکشن کے 7,10,771 فعال معاملے ہیں۔
واضح رہے کہ ملک میں 23 جنوری تک صرف پنے کی ایک لیب میں کورونا وائرس جانچ کی سہولت تھی لیکن اب ملک بھر کی 1520 لیبس کورونا وائرس انفیکشن کی جانچ کرنے میں مصروف ہیں۔