سونیا کو نوٹس پر انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ ایجنسی اپنا کام کرتی ہے
نئی دہلی، جون۔اطلاعات و نشریات کے وزیر انوراگ ٹھاکر نے آج انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے کانگریس کی صدر سونیا گاندھی اور کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کو نوٹس بھیجے جانے پر براہ راست تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ایجنسی اپنا کام کرتی ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے مسز گاندھی اور مسٹر راہل گاندھی کو نوٹس بھیجے جانے کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مسٹر ٹھاکر نے بدھ کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے مرکزی کابینہ کی میٹنگ کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری ایجنسی اپنا کام کرتی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ یہ سوال مرکزی کابینہ کی میٹنگ سے متعلق نہیں ہے۔ انہوں نے بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے تناظر میں پوچھے گئے سوال سے بھی گریز کیا لیکن کہا کہ ہندوستان کے اعداد و شمار معیشت کے نقطہ نظر سے تسلی بخش ہیں اور دنیا نے یہ بھی تسلیم کیا ہے کہ ہندوستانی معیشت آٹھ فیصد سے اوپر کی شرح سے بڑھ رہی ہے۔