بہار کے پورنیا میں سڑحادثے میں آٹھ افراد کی موت ہوگئی
پورنیا،مئی۔بہار میں پورنیا ضلع کے جلال گڑھ تھانہ علاقے میں قومی شاہراہ نمب 57 پر پائپ سے لدے ایک ٹرک کے پلٹنے سے دب کر آٹھ لوگوں کی موت ہوگئی۔پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ پیر کی صبح این ایچ 57 پر جلال گڑھ میں کالی مندر کے نزدیک ٹرک پلٹنے سے اس پر لدے لوہے کے پائپ کے نیچے دبنے سے آٹھ مزدوروں کی موت ہوگئی۔سبھی مزدور لوہے کے پائپ کے اوپر سوئے ہوئے تھے تبھی اچانک یہ حادثہ ہوا۔پولیس کے مطابق ،ٹرک اگرتلا سے جموں کشمیر جارہا تھا اور اس پر بورویل کا سامان لدا تھا۔ٹرک کی رفتار کافی تیز تھی اور ممکن ہے کہ ڈرائیور کو جھپکی لگ گئی جس کی وجہ سے گاڑی پلٹ گئی۔ٹرک پر سوار سبھی مزدور راجستھان کے بتائے جاتے ہیں۔اس حادثے میں چھ دیگر مزدور زخمی ہوئے ہیں،جنہیں علاج کےلئے مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔