مفت ایکسپورٹ لائسنس سے ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان تعاون بڑھے گا: راج ناتھ

نئی دہلی، اپریل ۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ہندوستان کو مفت جنرل ایکسپورٹ لائسنس دینے کے برطانیہ کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے دونوں ملکوں کی صنعتوں کے درمیان تعاون بڑھے گا۔مسٹر سنگھ نے منگل کو یوکے ڈیفنس پروکیورمنٹ سکریٹری جیریمی کوئن سے ملاقات کی تاکہ ہوا بازی، جہاز سازی اور دیگر دفاعی صنعتوں کے پروگراموں اور مواقع پر تبادلہ خیال کیا جاسکے۔وزیر دفاع نے ٹویٹ کیا کہ، برطانیہ کے ڈیفنس پروکیورمنٹ سکریٹری جیریمی کوئن کے ساتھ شاندار ملاقات ہوئی۔ ہم نےہوا بازی، جہاز سازی اور دفاعی صنعت کے شعبوں میں دستیاب مواقع اور دونوں ممالک کے دفاعی صنعت کے پروگراموں پر تبادلہ خیال کیا۔ایک دسرے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ’’میں وونوں ملکوں کی صنعتوں کے درمیان مفت جنرل ایکسپورٹ لائسنس کے اعلان کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ ہم دفاعی شعبے میں شراکت دار ممالک کے ساتھ مل کر ترقی اور مشترکہ پیداوار کی سمت میں کام کر رہے ہیں۔

 

Related Articles