ملک میں کورونا سے صحتیاب ہونے کی شرح 74.30 فیصد
نئی دہلی، پورے ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 62,282 کورونا سے متاثرین صحتیاب ہوئے ہیں، جس سے ملک کی قومی اوسط کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی شرح بڑھ کر 74 فیصد سے زیادہ 74.30 فیصد ہوگئی ہے۔
مرکزی وزارت صحت وخاندانی فلاح وبہبود نے جمعہ کو بتایا کہ پورے ملک میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 62,282 کورونا سے متاثرین صحتیاب ہوئے ہیں اوراب تک انفیکشن سے صحتیاب ہوئے لوگوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 21 لاکھ سے زیادہ 21,58,946 ہوگئی ہے۔
وزارت نے آج بتایا کہ اب تک صحتیاب ہوئے لوگوں اور انفیکشن کے سرگرم معاملوں کی تعداد کے درمیان کا فاصلہ بڑھ کر 14,66,918 ہوگیا ہے۔
ملک کے 33 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی شرح 50 فیصد سے زیادہ ہے۔ دہلی میں صحتیاب ہونے والوں کی شرح سب سے زیادہ 90.10 فیصد ہے۔
ہریانہ میں 84.00 ،تمل ناڈو میں 83.50 ،گجرات میں 79.40 فیصد، تلنگانہ میں 77.40 فیصد، راجستھان میں 76.80 فیصد، مغربی بنگال میں 76.50 فیصد، بہار میں 76.30 فیصد، اترپردیش میں 75.80 فیصد اور جموں وکشمیر میں 75.60 فیصد۔