فلم پروڈیوسر-ڈائریکٹر جناب کے سی بوکاڈیا نے وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی
لکھنؤ: اپریل ۔فلم پروڈیوسر-ڈائریکٹر جناب کے سی بوکاڈیہ نے ا?ج یہاں اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی ا?دتیہ ناتھ سیان کی سرکاری رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ملاقات کے دوران جناب کے سی بوکاڈیا نے کہا کہ موجودہ ریاستی حکومت نے اتر پردیش میں فلم پروڈکشن کے لیے سازگار ماحول پیدا کیا ہے۔ اس کی وجہ سے ریاست میں فلم پروڈکشن کی سرگرمیوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ریاست کے پوروانچل علاقے میں فلم سٹی اور فلم ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ قائم کرنا چاہتے ہیں۔ یہ انسٹی ٹیوٹ ضلع وارانسی یا ضلع سون بھدر میں تیار کیا جا سکتا ہے۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاستی حکومت ریاست میں فلم پروڈکشن سے متعلق سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ نتیجے کے طور پر ریاست میں بہت سے فلم سازوں کی طرف سے فلم کی تیاری کی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ ریاست میں فلم پروڈکشن کے لیے اچھے مقامات ہیں۔ اس کے علاوہ امن و امان کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ فلم انڈسٹری کو فروغ دینے کے لیے ریاستی حکومت گوتم بدھ نگر ضلع میں ایک عالمی معیار کا فلم سٹی قائم کر رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاستی حکومت ریاست کے پوروانچل میں فلم سٹی اور فلم ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کی ترقی کے لیے جناب بوکاڈیا کی کوششوں میں ہر ممکن تعاون کرے گی۔