مودی نے مہاتما جیوتیبا پھلے کو خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی،اپریل۔وزیراعظم نریندر مودی نے عظیم سماجی مصلح ،فلسفی اور مصنف مہاتما جیوتیبا پھولے کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا مسٹر مودی نے اس موقع پر ایک پیغام دیتے ہوئے کہا، ’’مہاتما پھلے کا سماجی انصاف کے مہاتما اور لاتعداد لوگوں کے لیے امید کا ایک ذریعہ کے طور پر بڑے پیمانے پر احترام کیا جاتا ہے مہاتما جیوتیبا نے سماجی مساوات، خواتین کو بااختیار بنانے اور تعلیم کے فروغ کے لیے انتھک محنت کی ہے۔‘‘وزیر اعظم نے اپنے ریڈیو پروگرام ‘من کی بات کے ذریعے عظیم مفکر جیوتیبا پھولے کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا تھا۔ اس پروگرام میں مسٹر مودی نے کہا تھا کہ مہاتما پھلے نے لڑکیوں کے لیے ایک اسکول شروع کیا تھا اور بچیوں کے قتل کے خلاف آواز اٹھائی تھی۔ انہوں نے پانی کے بحران کے حل کے لیے مہم بھی چلائی تھی۔وزیر اعظم نے کہا، ’’آج مہاتما پھلے کی جینتی ہے اور کچھ ہی دنوں میں 14 تاریخ کو امبیڈکر جینتی ہے۔ انہوں نے گزشتہ ماہ کے دوران ‘من کی بات’ میں دونوں کو خراج عقیدت پیش کیا تھا۔

 

Related Articles