ریتک کی سابق اہلیہ سوزین خان نے ارسلان گونی کیلئے محبت کا اظہار کردیا

ممبئی ،اپریل۔ بولی وڈ اداکارریتک روشن کی سابقہ اہلیہ سوزین خان نے اپنی محبت کے حوالے سے دنیا کو بتادیا۔حال ہی میں بھارتی فیشن ڈیزائنر سوزین خان نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر ایک پوسٹ جاری کی ،جس میں انہوں نے اپنی محبت کے متعلق بتایا ہے۔ سوزین خان نے اپنے پوسٹ میں اداکار ارسلان گونی سے اپنی محبت کا اظہار کیا ہے اور انہیں سالگرہ کی مبارکباد بھی دی۔ سوزین نے اپنے پوسٹ میں ارسلان گونی کے لئے لکھا کہ تم میری زندگی کا سب سے بہترین اور خوبصورت حصہ ثابت ہوئے ہو اور میری دعا ہے کہ تمہیں وہ سب ملے جس کے تم حقدار ہو۔ سوزین خان کے پوسٹ پر شکریہ ادا کرتے ہوئے ارسلان گونی نے بھی ایک پوسٹ جاری کی۔ ارسلان نے اپنے پوسٹ میں سوزین خان کو اپنی زندگی کی محبت کہہ کر مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ سوزین تم بہت اچھے دل کی مالک ہو اور میں بہت خوش نصیب ہو جو تم میری زندگی میں آئی ہو۔ خیال رہے کہ اداکار ریتک روشن اور سوزین خان کے درمیان علیحدگی شادی کے 14سال بعد 2014میں ہوئی تھی۔

 

Related Articles