یوکرین کی فوج نے روس کے 5 ٹینک تباہ کر ڈالے

کیف،مارچ۔روسی ٹینکوں اور بکتر بند گاڑیوں کا ایک فوجی قافلہ جمعرات کی صبح یوکرین کے دارالحکومت کیف سے 35 کلو میٹر دور واقع شہرBrovary کے ایک علاقے میں یوکرینی فوج کے جال میں پھنس گیا۔ اس دوران پے درپے 5 روسی ٹینک تباہ ہو گئے۔ یہ قافلہ دارالحکومت کیف پر حملے کی تیاری کے سلسلے میں دارالحکومت کی جانب گامزن تھا۔روسی ڈرون طیارے کے کیمرے نے اس واقعے کی وڈیو محفوظ کر لی جو یوکرینی فوج نے بھی حاصل کر لی۔ وڈیو میں ایک روسی فوجی کمانڈر کی آواز سنی جا سکتی ہے۔ یہ کمانڈر اپنے قائدین کو واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے آگاہ کر رہا ہے کہ کس طرح روسی فوجی قافلے پر اچانک حملہ ہو گیا۔برطانوی اخبار دی گارڈین میں دفاعی اور سیکورٹی امور کے چیف ایڈیٹر Sabbagh Dan نے واضح کیا ہے کہ اس واقعے میں روسی فوج کا کمانڈر مارا گیا۔ ڈان نے یہ بات سیکورٹی اور انٹیلی جنس کی تحقیقات سے متعلق ہالینڈ کی ویب سائٹ Bellingcat کے حوالے سے بتائی ہے۔امریکی میرینز کے ایک سابق فوجی اہل کار اور روسی فوج کے امور کے ماہرLee Rob کے مطابق روسی بکتر بند فورس نے کیف کے نزدیک خراب تدبیر کا مظاہرہ کیا۔ اس لیے کہ یہ فورس یوکرین کے توپ خانے کی پہنچ میں تھی۔ فورس نے ایک ساتھ اکٹھا ہونے کا فیصلہ کیا جس نے انہیں بالواسطہ فائرنگ کا نشانہ بنایا ۔

 

Related Articles