ملک میں اب تک 175.37 کروڑسے زائد کوروناٹیکہ کاری
نئی دہلی۔ فروری۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 30 لاکھ سے زیادہ افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی ۔ اس کے ساتھ ہی کل ویکسینیشن 175.37 کروڑ سے زیادہ ہو گئی ہے۔صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے اتوار کو یہاں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 30 لاکھ 81 ہزار 336 افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک 175 کروڑ 37 لاکھ 22 ہزار 697 کووڈ ویکسین دی گئی ہیں۔وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ وائرس کے 19 ہزار 968 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد دو لاکھ 24 ہزار 187 تک پہنچ گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.52 فیصد ہے۔ یومیہ کیسز کی شرح 1.68 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 48 ہزار847 افراد جان لیوا وبا کووڈ سے شفایاب ہوئے۔ اب تک مجموعی طور پر چار کروڑ 20 لاکھ 86 ہزار 383 لوگ کووڈ سے صحت یاب ہو چکے ہیں اور یہ شرح 98.28 فیصد ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 11 لاکھ 87 ہزار 768 کووڈ ٹسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں اب تک 75 کروڑ 93 لاکھ 15 ہزار 246 ٹسٹ کیے گئے ہیں۔