مچل مارش آسٹریلین ٹیم میں شمولیت کیلئے پرامید
سڈنی،فروری۔آسٹریلوی آل راؤنڈر مچل مارش پاکستان کے خلاف پلیئنگ الیون میں شمولیت کے لئے پر امید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف سیریز میں آرام کیا، گھر پر وقت گزار کر اب تازہ دم ہوں۔ کوویڈ 19کی وجہ سے مسلسل بائیوسیکیور ببل میں رہنا آسان نہیں۔ دورہ پاکستان سے قبل میں نے خوب تیاری کی ہے ،پاکستان میں بھی اچھی کرکٹ کھیلوں گا۔