ٹم ڈیوڈ نے پی ایس ایل کی دوسری تیز ترین نصف سنچری بنا ڈالی
کراچی،فروری۔ملتان سلطانز کے غیر ملکی کھلاڑی ٹم ڈیوڈ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی دوسری تیز ترین نصف سنچری بنادی۔ملتان سلطانز کے ٹم ڈیوڈ نے پشاور کیخلاف میچ میں 18 گیندوں پر ففٹی مکمل کی۔ اس سے قبل کامران اکمل، آصف علی اور حضرت اللہ زازئی نے 17، 17 گیندوں پر ففٹیاں مکمل کرچکے ہیں۔18 گیندوں پر ففٹی اس سیزن کی مشترکہ تیز ترین ففٹی ہے، اسلام آباد کے پال اسٹرلنگ نے بھی 18 گیندوں پر ففٹی بنائی تھی۔