سوڈان-جنوبی سوڈان کے لیے نیا سفیر نامزد کیا جا سکتا ہے: بائیڈن

واشنگٹن، جنوری۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے خارجہ سروس کے دو سفارت کاروں کو سوڈان اور جنوبی سوڈان میں بطور سفیر نامزد کرنے کا عندیہ دیا ہے۔وائٹ ہاؤس نے بدھ کو کہا’’صدر جو بائیڈن نے اپنی انتظامیہ میں اہم سفارتی کرداروں کے لیے درج ذیل افراد کو نامزد کرنے کے اپنے ارادے کا اعلان کیا ہے: مائیکل ایڈلر برائے سوڈان اورسفیر جان گوڈفرے جمہوریہ جنوبی سوڈان‘‘۔ریلیز کے مطابق مسٹر ایڈلر کو فارن سروس میں 30 سال سے زیادہ کا تجربہ ہے اور وہ حال ہی میں جنوبی ایشیا کے لیے امریکی قومی سلامتی کونسل کے ڈپٹی سینئر ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں اور اس سے قبل افغانستان کے ڈائریکٹر تھے۔مسٹر گوڈفرے اس وقت اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے انسداد دہشت گردی بیورو میں اسلامک اسٹیٹ کو شکست دینے کے لیے عالمی اتحاد کے انسداد دہشت گردی کوآرڈی نیٹراورخصوصی قائم مقام ایلچی ہیں۔

Related Articles