پرنب کی طبیعت نازک
ایم وینکیا نائیڈو نے پرنب مکھرجی کی خیریت دریافت کی
نئی دہلی، فوج کے ریسرچ اینڈ ریفرل (آر آر) اسپتال میں داخل سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کی ایمرجنسی سرجری کی گئی ہے جس کے بعد انھیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے اور ان کی حالت سنگین بنی ہوئی ہے۔ آر آر اسپتال کی جانب سے جاری مسٹر مکھرجی کے ہیلتھ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ پیر کو اسپتال میں داخل کیے جانے کے وقت مسٹر مکھرجی کی حالت سنگین تھی اور ٹیسٹ میں پتہ چلا کہ ان کے دماغ میں ایک ’تھکَّہ‘ جمع ہوا ہے۔ ان کی نازک حالت کے پیش نظر فوراً ان کا آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے بعد ان کی طبیعت نازک بنی ہوئی ہے اور انھیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔
مسٹر مکھرجی کے ٹیسٹ میں یہ بھی پتہ چلا تھا کہ وہ کورونا وائرس سے بھی متاثر ہیں۔ نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے منگل کے روز سابق صدر پرنب مکھرجی کی خیریت پوچھتے ہوئے ان کی جلدصحتیابی کی دعا کی ۔ نائب صدر سیکرٹریٹ نے یہاں یہ اطلاع ٹویٹر پر دی۔ایک ٹویٹ میں بتایا گیا کہ نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے آج سابق صدر پرنب مکھرجی کی بیٹی شرمشٹھا مکھرجی سے بات کی اور مسٹر پرنب مکھرجی کی خیریت دریافت کی ۔مسٹر نائیڈو نے ان کی مکمل اور جلد صحتیابی کی دعا کی ۔
آرمی کے ریسرچ اینڈ ریفرل (آر آر) اسپتال میں داخل مسٹر مکھرجی کی ایمرجنسی سرجری کی گئی ہے جس کے بعد انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے اور ان کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ انہیں پیر کے روز اسپتال میں داخل کرایا گیا اور آپریشن کیا گیا ۔ ان کی حالت نازک ہے اور انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔