وسطی سعودی عرب میں سنہری صحرا کے شاندار جمالیاتی مناظر

ریاض،دسمبر۔صحرا اور اس کی سنہری ریت کی تشکیل میں ان ٹیلوں کی خوبصورتی پر غور کرنے کے لیے وسیع جگہیں جنہیں لوگ پسند کرتے ہیں۔ ڈھلوانی ریتلی زمینوں کے درمیان انسان سفر کرتے اور راہگیر قافلوں کو لے کر جاتے تھے۔سعودی فوٹوگرافر ماجد العتیق نے وسطی سعودی عرب میں واقع زلفی صحرا کے سفر کا فیصلہ کیا جہاں اس نے اس سفر کے دوران صحرا کے دلفریب مناظر کو کیمریمیں محفوظ کیا ہے۔ یہ خوبصورت صحرا نفود الثویرات اور جبل الطویٰ کے درمیان واقع ہونے کی وجہ سے منفرد اجزاء کا حامل ہے۔ اس صحرا کو عبور کرنے والے اونٹوں کے قافلوں کے راستے اس کی فوٹو گرافی کا خاص موضوع ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے ماجد العتیق نے کہا کہ جزیروں میں چلتے اونٹوں کی فوٹو گرافی جزیرہ عرب کے لوگوں کا پسندیدہ مشغلہ ہے کیونکہ اونٹوں کے ساتھ ان لوگوں کی وابستگی کافی پرانی ہے۔اس نے کہا کہ میں نے اپنے کیمرے کی مدد سے صحرا کے جمالیاتی حسن کو محفوظ کیا۔ یہ صحرا کئی علاقوں جبال الظہر میں تبوک کے عقان کے علاقے میں پایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ زلفی شہر کے کئی نواحی دیہات بھی دیکھنے کے لائق ہیں۔ نفوذ الثویرات، الداھنہ کی آب شاریں،ریاض میں المجمعہ اور شقرا کے علاقے بھی سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہیں۔فوٹو گرافر العتیق نے وضاحت کی کہ صحرائی فوٹوگرافی سے اس کی محبت کا راز صحرائی طرز کے شہر زلفی میں اس کی پرورش ہے۔ یہ ایک ایسا شہر ہے جس میں سنہری ریت موجود ہے۔ اس کے والد اسے "الکشتات” کیخشک صحرا کے سفر میں ساتھ لے جاتے تھے جس سے اس کیدل میں اس صحرائی علاقے کے شوق میں اور اضافہ ہوا۔ایک سوال کے جواب میں اس نے کہا کہ ’نفود الثویرات‘ کا علاقہ ان علاقوں میں سے ایک ہے جو اس کے صحرا کی وجہ سے منفرد مقام رکھتے ہیں۔ میں سعودی عرب کی سرزمین پر صحرا کی ریت سے کھینچی گئی پینٹنگز اور تصاویر کے پیچھے چلتا ہوں۔ میرا ہدف صحرا کی تصاویر کا حصول ہوتا ہے۔

 

Related Articles