شلپا نے فٹنس ویڈیو شیئر کیا

 


ممبئی ، بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی نے اپنے مداحوں کے درمیان سوشل میڈیا پر ایک فٹنس ویڈیو شیئر کیا ہے۔
شلپا شیٹی سوشل میڈیا پر سرگرم رہتی ہیں اور تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرکے مداحوں کے ساتھ شریک رہتی ہیں۔ شلپا شیٹی اپنے رقص کے ساتھ ساتھ فٹنس کی وجہ سے بھی سرخیوں میں رہتی ہیں۔ شلپا شیٹی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔ اس ویڈیو میں شلپا جم میں اپنے کندھوں کی ورزش کرتی نظر آ رہی ہیں۔ شلپا کے اس ویڈیو پر مداح اپناردعمل ظاہر کررہے ہیں۔
اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے شلپا شیٹی نے کیپشن میں لکھا ’’ہمارے آس پاس کی دنیا آہستہ آہستہ کھل رہی ہے اور ہم اپنی زندگی میں واپس لوٹنے کی پوری تیاری کر رہے ہیں۔ اس لئے آج کی ورزش کا مقصد کمر کے پٹھوں کو مضبوط کرنے اور جسم کے اوپری قوت میں اضافہ کرنے کے لئے ہے۔ لیکن سوری بولنےکی بہ نسبت محفوظ رہنا بہتر ہے‘‘۔

Related Articles