آسٹریا میں 13 دسمبر سے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان

ویانا،دسمبر۔آسٹریا میں کرسمس سے قبل مختلف صوبوں میں 13 دسمبر سے لاک ڈاؤن ختم کر دیا گیا۔ویانا چانسلری میں ہونے والی کورونا میٹنگ میں 13 دسمبر کو لاک ڈاؤن ختم کرنے کی مشاورت کے بعد نو منتخب وزیراعظم نے اپنی کابینہ کے ساتھ پریس کانفرنس میں بتایا کہ آسٹریا کے صوبہ برگن لینڈ، ٹائرول اور ورارلبرگ 13 دسمبر سے مکمل طور پر کھلیں گے۔لوئر آسٹریا سالزبرگ اور اسٹائرمارک میں ریسٹوران اور ہوٹل 17 دسمبر تک نہیں کھلیں گے۔ ویانا میں 13 دسمبر سے لاک ڈاؤن ختم کر دیا جائے گا اور ریسٹوران 20 دسمبر تک بند رہیں گے۔نو منتخب وزیراعظم کارل نہیمر نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ وفاقی حکومت کی طرف سے "کم سے کم معیارات” مقرر کیے گئے ہیں پریس کانفرنس میں وضاحت کی کہ ملک میں ضروریات کے مطابق سخت فیصلے ہو سکتے ہیں۔ "کم سے کم معیارات” ممالک کو لاک ڈاؤن کے خاتمے کے لیے مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔جن شعبوں کو 13 دسمبر سے کھولا جائے گا ان میں تجارت،جسمانی خدمات فراہم کرنے والے جیسے ہیئر ڈریسرز،فٹنس سنٹر، سیاحت، ثقافت، کھیل وغیرہ کو ویکسین شدہ اور صحت یاب ہونے والے لوگوں کے لیے دوبارہ کھولنے کی اجازت ہے- اگرچہ حفاظتی اقدامات کے ساتھ ان علاقوں میں صرف 2G ثبوت کے ساتھ داخل کیا جا سکتا ہے۔ وزیر صحت وولف گینگ مکسٹین نے پریس کانفرنس میں کہا کہ کوروناصورتحال بدستور تیزی سے بہتری کی طرف گامزن ہیں اور انتہائی نگہداشت والے وارڈوں میں ابھی بھی کورونا مریضوں کا رش ہے۔انہوں نے مذید کہا کہ وفاقی ضابطوں کے مطابق ثقافتی ادارے ایک بار پھر ان ڈور 2000 دو ہزار افراد آؤٹ ڈور چار 4000 ہزار افراد کا اجتماع کورونا حفاظتی انتظامات کے ساتھ کر سکتے ہیں بشرطیکہ وہاں مختص نشستیں ہوں اور FFP2 ماسک بھی ضروری ہے اور مقامی انتظامیہ سے اجازت لینا بھی شامل ہے۔غیر ویکسین والے لوگ لاک ڈاؤن میں رہیں گے۔

 

Related Articles