ساجد کا اسپیل ٹرننگ پوائنٹ، آٹھ وکٹوں سے مومنٹم ملا، بابر اعظم

ڈھاکا،دسمبر۔بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کرنے کے بعد کپتان بابر اعظم نے جیت کا کریڈٹ پوری ٹیم کو دیا ہے اور کہا ہے کہ ساجد خان کے چوتھے دن کے اسپیل نے ہمیں جیت کے قریب پہنچا دیا۔ ہر کھلاڑی نے جان ماری جس کی وجہ سے جیت ممکن ہوسکی ، ٹرننگ پوائنٹ ساجد خان کا اسپیل تھا، ساجد خان کی آٹھ وکٹوں سے مومنٹم ملا۔ بدھ کو میچ کے بعد انہوں نے کہا کہ فاسٹ بولرز شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی نے صبح جلد وکٹیں لیں ، ان کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ جیت کے لیے مائنڈ سیٹ کلیئر رکھنا پڑتا ہے۔ انڈر 19 اور فرسٹ کلاس میں بولنگ کرتا رہا ہوں ، انٹر نیشنل کرکٹ میں آج پہلی مرتبہ بولنگ کی اور وکٹ حاصل کرنے کو بہت انجوائے کیا۔ کوشش کرتا ہوں اپنے کھلاڑیوں کا رول واضح کرکے انہیں اعتماد دوں۔ ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ دونوں سیریز میں ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔ مجھے فخر ہے کہ میرے پاس اتنی اچھی ٹیم ہے۔

 

Related Articles