کورونا وائرس کی وجہ سے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کا دفتر منتقل
کلکتہ : کورونا وائرس کی وجہ سے وزیرا علیٰ ممتا بنرجی کا دفتر ریاستی سیکریٹریٹ نوبنو سے عارضی طور پر اوپنا انیکس بلڈنگ میں منتقل کیا جارہا ہے۔اگست کے اواخر تک اس آفس سے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کام شروع کردیں گی۔
اسپیشل سیکورٹی ونگ جو وزیرا علیٰ ممتا بنرجی کی سیکورٹی دیکھتی ہیں نے اوپنا آفس کا معائنہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیرا علیٰ ممتا بنرجی اور ان کے دفتر کے افسران کے علاوہ یہاں کسی کو بھی آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔اسی سال 22جولائی کو وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے سہ منزلہ عمارت کا افتتاح کیا تھا۔چیف سیکریٹری کے علاوہ کچھ افسران کی آفس ہوگی۔
ریاستی سیکریٹریٹ نوبنو کے 14فلور پر کام کرنے والے کئی افراد کورونا سے متاثر ہوگئے ہیں۔جس میں ایک آفیسر، ہاؤس کیپر اسٹاف اوور ڈرائیور کورونا سے متاثر ہوگئے تھے۔14فلور پر کام کرنے والے کئی افسران کے ڈرائیور کورویڈ سے متاثر ہوچکے ہیں۔اسی کی وجہ سے وقتا فوقتا ریاستی سیکریٹریٹ کو سینٹائز کیا جاتا رہا ہے۔اس کی وجہ سے آفیشیل کام میں رخنہ پڑتا تھا اسی وجہ سے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے دفتر کو عارضی طور پر منتقل کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ممتا بنرجی کی کار کے آس پاس دیگر گاڑیوں کی پارکنگ ممنوع ہے۔