ٓامیت شاہ کا دورہ اے پی،سی پی آئی کا احتجاج
حیدرآباد،/نومبر۔مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ کے دورہ آندھراپردیش کے پیش نظرپولیس نے احتیاطی اقدام کے تحت سی پی آئی کے قومی سکریٹری نارائنا کو حراست میں لے لیا۔وہ تروپتی کے بائے راگی پیٹ میں صبح کے اوقات میں چہل قدمی کررہے تھے کہ پولیس وہاں پہنچی اور ان کو حراست میں لے کر پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔نارائنا نے امیت شاہ کے دورہ میں رکاوٹ کی اپیل کی تھی۔اسی کے پیش نظر ان کو احتیاطی طورپر حراست میں لیاگیا ہے۔اسی دوران مرکزی وزیرداخلہ کے دورہ کے خلاف سی پی آئی کی جانب سے احتجاج کیاگیا۔یہ احتجاجی اپنے ہاتھوں میں بینرس تھامے ہوئے تھے جن پر لکھاتھا کہ ریاست سے ناانصافی کرنے والے امیت شاہ واپس جاو۔سی پی آئی کے کارکنوں نے امیت شاہ کے دورہ کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔انہوں نے نارائنا کی گرفتاری کو غیرقانونی قراردیتے ہوئے ان کو فوری طورپر رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔