کووڈویکسینیشن 108.21 کروڑ سے متجاوز
نئی دہلی نومبر۔ ملک میں کووڈ ویکسینیشن کادائرہ مسلسل بڑھ رہا ہے اوراب تک 108.21 سے زیادہ لوگوں کو ٹیکہ لگایا جا چکا ہے۔مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے اتوار کو یہاں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 29 لاکھ 46 ہزار 819 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ آج صبح 7 بجے تک 108 کروڑ 21 لاکھ 66 ہزار 365 کووڈ ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔وزارت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 12432 کووڈ مریض صحت یاب ہوئےہیں۔ اب تک ملک میں تین کروڑ 37 لاکھ 49 ہزار 900 افراد کووڈ انفیکشن سے پاک ہو چکے ہیں اور صحت یابی کی شرح بڑھ کر 98.24 فیصد ہو گئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے میں کووڈ انفیکشن کے 10853 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس وقت ملک میں ایک لاکھ 44 ہزار 845 کووڈ مریض زیر علاج ہیں۔ انفیکشن کی شرح 0.42 فیصد ہے۔ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 919996 ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک 614885747 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔