نائیڈو نے دی دیوالی کی مبارکباد
نئی دہلی، نومبر۔ نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے ہم وطنوں کو دیوالی کی مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ یہ تہوار ہر ایک کی زندگی میں روشنی، ہم آہنگی، خوشحالی اور امن لائے اور نیا جوش و جذبہ پیدا کرے۔مسٹر نائیڈو نے بدھ کو دیوالی سے قبل کی شام یہاں جاری ایک پیغام میں کہا کہ روایتی جوش و خروش کے ساتھ منائی جانے والی دیوالی کا تعلق چودہ سال کے ونواس کے بعد ماں سیتا اور لکشمن کے ساتھ ایودھیا میں بھگوان رام کی واپسی ہے۔ برائی پر اچھائی کی جیت کی علامت کے طور پر، یہ تہوار بھگوان رام کی زندگی کے عظیم نظریات پر ہمارے ایمان کی تصدیق کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ رام ہماری ثقافت میں سچائی، دھرم، ہمت اور ہمدردی کا مجسمہ ہیں۔ ’مریادا پرشوتم‘ کو مثالی راجہ، فرمانبردار بیٹے، ناقابل تسخیر جنگجو اور سب کے لیے ایک تحریک کے طور پر پوجا جاتا ہے۔ دیوالی کے تہوار میں خوشحالی کی دیوی لکشمی کی بھی پوجا کی جاتی ہے۔مسٹر نائیڈو نے کہا، ’’پرکاش پرو – دیپاولی کے پرمسرت موقع پر، میں اپنے تمام ہم وطنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ میری خواہش ہے کہ یہ تہوار، جو ہماری زندگیوں میں روشنی، ہم آہنگی، خوشحالی اور امن لائے، ہماری زندگیوں کو مزید خوشحال بنانے کے لیے ایک نیا جوش و جذبہ پیدا کرے اور ہمارے آس پاس کے لوگوں کے لیے خوشیاں لائے۔