حکومت نجی اور عوامی املاک ڈیمج پریوینشن ریکوری ایکٹ لائے گی:نروتم

دتیا نومبر۔ مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے آج کہا کہ ریاستی حکومت پرائیویٹ اور پبلک پراپرٹی ڈیمیج پریوینشن ریکوری ایکٹ لائے گی، جس کے تحت نجی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں سے وصولی کے لئے ’کلیم ٹربیونل‘ بنایا جائے گامسٹر مشرا نے یہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘کلیم ٹریبونل’ جائے واقعہ کے حساب سے بنایا جائے گا۔ اس میں ڈی جی، آئی جی اور سیکرٹری سطح کے ریٹائرڈ افسران کو رکھا جائے گا۔ سرکاری املاک کے نقصان کے بارے میں کلکٹر اور نجی املاک کے نقصان کی معلومات متعلقہ شخص خود ٹریبونل کودے گا۔ اس ٹربیونل کو سول کورٹ کا اختیار حاصل ہوگا اور اسے لینڈ ریونیو کی طرح وصولی کا حق حاصل ہوگا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ اس ٹریبونل میں درج مقدمات کو تین ماہ کے اندر حل کر لیا جائے گا۔ اس کے خلاف ہائی کورٹ میں ہی اپیل کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب مدھیہ پردیش میں پتھر بازی، دھرنا مظاہرے اور تحریک کے دوران نجی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔

Related Articles