ایماندارانہ کوشش سے پورا ہوگا شہری ترقیات کا خواب

لکھنؤ:نومبر۔اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ گذشتہ ساڑھے چار سالوں میں سرکاری نوکری پانے والے ساڑھے چار لاکھ نوجوان ریاست کی ترقی کے گواہ ہیں۔یوگی نے منگل کو رہائش و شہری منصوبہ بندی ڈپارٹمنٹ میں نومنتخب اسسٹنٹ انجینئروں کو تقرری لیٹر دیتے ہوئے کہا کہ مختلف محکموں میں تعیناتی حاصل کرنے والے ان نوجوانوں کو درخواست فارم سے لے کر تقرری تک کہیں سفارش کی ضرورت پڑی نہ ہی کہیں تفریق ہوا۔اگر ان نوجوانوں نے یہی صفائی اور ایمانداری اپنے میعاد کار میں بھی بنائے رکھا تو ساڑھے چار سال میں چھٹویں سے دوسرے نمبر کی معیشت بن چکا اترپردیش بہت جلد ملک میں نمبر ایک پرہوگا۔انہوں نے کہا کہ سال 2002 سے سال 2017 کے درمیان جتنے نوجوانوں کو سرکاری نوکری نہیں ملی اتنی تنہا 2017 سے 2021 کے درمیان ملی ہے۔ ایک پر بھی انگلی نہیں اٹھائی جاسکتی ہے۔ موجودہ حکومت سلیکشن کمیشن کو پوری آزادی دیتے ہے حکومت کی جانب سے کسی طرح کی غیر ضروری مداخلت نہیں ہوتی ہے۔امیدواروں کو تقرری نامہ دیتے ہوئے وزیر اعلی نے انہیں ذمہ داری کا احساس بھی کرایا۔انہوں نے کہا کہ محکمہ رہائش اس وقت ملک کا سب سے اہم ڈپارٹمنٹ ہے آج شہری ترقیات کے لئے جنگی پیمانے پر کام ہورہا ہے۔شہروں میں کفایتی اور مضبوط رہائش گاہوں کی ضرورت ہو یا ریپڈ ریل اور میٹرو جیسے جدید شہری ٹرانسپورٹ وسائل سب کا انتظام یہ محکمہ کرتا ہے۔ ایسے میں کام کرنے کا بڑا میدان ہے۔ضرورت ہے اختراعی سوچ اور ایماندارانہ کوشش کی۔

Related Articles