جیو فون نیکسٹ ہندوستانیوں کی زندگی بدل دے گا: مکیش امبانی

نئی دہلی، نومبر۔ میں ڈیجیٹل انقلاب کی طاقت پربہت یقین رکھتا ہوں۔ کنیکٹویٹی فراہم کر کے ہم نے 135 کروڑ وں ہندوستانیوں کی زندگی کو بہتر بنانے کی کوشش کی ہے اور اب ہمارا سمارٹ فون جیو فون نیکسٹ ا ن کی زندگی بدل دے گا۔“ان خیالات کا اظہاریہاں ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی نے جیوفون نیکسٹ کی لانچنگ کے موقع پر کیا۔ گوگل کے سی ای او سندر پچائی نے جیو فون نیکسٹ کو ایک سنگ میل بتاتے ہوئے کہا کہ جیو فون نیکسٹ خاص طور پرہندوستانیوں کیلئے ڈیزائن کیا گیا کفائتی اسمارٹ فون ہے۔ یہ ڈیوائس ہرہندوستانی کو انٹر نیٹ سے جڑنے کا موقع فراہم کرے گا۔ فون سے جڑی انجینئرنگ اور ڈیزائن چیلنجز کو ہماری ٹیموں نے باہم مل کر تیار کیا ہے۔ میں بڑی بے صبری سے انتظار کررہا ہوں کہ لاکھوں لوگ ان سمارٹ فون کا کیسے استعمال کیسے کریں گے۔“خیال رہے کہ دیوالی کے موقع پر مواصلات کے شعبہ کی معروف کمپنی ریلائنس جیو نے جیو فون نیکسٹ بازارمیں پیش کررہی ہے۔اس کی بُکنگ شروع ہو گئی ہے۔اس ا سمارٹ فون کو جیو نے گوگل مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔ گوگل کے نئے آپریٹنگ سسٹم’پرگتی‘ اور کوالکام کے طاقتور پروسیسر کے ساتھ جیو فون نیکسٹ فیچرز کے معاملے میں دیگر فون سے منفرد ہے۔ویسے تو جیو فون نیکسٹ میں کسی بھی اسمارٹ فون کی سبھی خوبیاں موجود ہیں لیکن جیو نے 2 جی صارفین کو 4 جی کی طرف کھینچنے کیلئے ڈیوائس قیمت کم رکھنے کی کوشش کی ہے۔ جیو فون نیکسٹ کی سب سے بڑی خاصیت ہے اس کا انٹری پرائز۔ ویسے تو جیو فون نیکسٹ کی قیمت 6499 روپے ہے لیکن اسے صرف 1999 روپے کی ڈاون پیمنٹ پر اسے اپنا بنایا جاسکتا ہے۔ بقیہ قسطوں میں ادائیگی ہوگی اور اسے بھی موبائل ٹیرف پلان کے ساتھ بنڈل کردیا گیا ہے۔ یہ بنڈل پلان 300 روپے سے شروع ہوتے ہیں اور 600 روپے ماہانہ تک جاتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ 300 روپے میں اسمارٹ فون کے ساتھ مہینے کا ری چارج بھی۔صارفین کوصرف 2ہزار کی ڈاون پیمنٹ کرنی ہوگی۔ریلیز میں بتایا گیا کہ جیو فون نیکسٹ کی بُکنگ تین طریقے سے کی جارہی ہے۔ پہلا طریقہ ہے آن لائنwww.jio.com/next لنک پر وزٹ کر موبائل بُک کیا جاسکتاہے۔ دوسرا یہ کہ صارفین اپنے وہاٹس ایپ سے 7018270182 پر ’HI‘ لکھ کر میسج بھیج سکتے ہیں۔ تیسرا طریقہ ہے جیو مارٹ ڈیجیٹل رٹیل اسٹور پر جاکر فون بُک کرانا۔ جیو مار ٹ ڈیجیٹل کے قریب30 ہزار اسٹور پارٹنر ہیں جو ملک کے کونے کونے میں پھیلے ہیں۔ ریلیز کے مطابق اینٹری لیول فون پر ملک میں پہلی بار کنزیومر لون دیا جارہا ہے ۔ جیو نے اس کیلئے بڑی تیاری کی ہے۔ تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ اس سے نہ صرف جیوصارفین کی تعداد میں اضافہ ہوگا بلکہ جیو کے تئیں استعمال کنندگان کااوسطا ریونیو بھی بڑھے گا۔ ملک میں 30 کروڑ کے قریب 2 جی صارف ہیں اور جیو اپنے جیو فون نیکسٹ سے بہت بڑی تعداد میں ان صارفین کو اپنی طرف مائل کرسکتا ہے۔ جیو کے مالک مکیش امبانی پہلے ہی 2 جی سے آزاد ہندوستان کا نعرہ دے کر اپنی حکمت عملی واضح کردی ہے۔

Related Articles