پشکر دھامی نےچکراتا سڑک حادثہ میں جانی اتلاف پر رنج و غم کا اظہار کیا
دہرادون، اکتوبر۔اتراکھنڈ کے وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی نے چکراتا علاقے کے تحت بلہاڑ۔ بائلا روڈ پر اتوار کی صبح پیش آئے بھیانک سڑک حادثہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ کو امدادی کاموں میں تیزی لانے اور زخمیوں کو فوری علاج فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ زخمیوں کو علاج اور مرنے والوں کے اہل خانہ کوریاستی حکومت کی طرف سے ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کابینی وزیر گنیش جوشی، گڑھوال کمشنر اور دیگر حکام جائے حادثہ کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔ انہوں نے ضلع مجسٹریٹ کو گاڑی حادثے کی مجسٹریل انکوائری کا حکم دیا ہے۔ مسٹر دھامی نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو سخت ہدایات دی ہیں کہ گاڑیوں پر اوور لوڈنگ نہیں ہونی چاہیے، اگر کوئی ایسی چیز سامنے آتی ہے تو متعلقہ معاملات میں سخت کارروائی کی جائے۔وزیراعلیٰ نے ریاست کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اوور لوڈنگ گاڑیوں سے گریز کریں کیونکہ اس طرح کے حادثات جان بوجھ کر کی گئی لاپرواہی سے ہوتے ہیں۔