وی وی ایس لکشمن محمد شامی کی حمایت میں بول پڑے

دبئی،؍اکتوبر۔بھارتی ٹیم کے سابق کھلاڑی وی وی ایس لکشمن محمد شامی کی حمایت میں سامنے آگئے۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں وی وی ایس لکشمن نے کہا کہ محمد شامی نے پچھلے آٹھ سالوں میں بھارت کے لیے بہت بہترین پرفارمنس دی ہے، شامی نے اپنی کارکردگی کے ذریعے بھارتی کرکٹ ٹیم کی جیت میں کئی مرتبہ اہم کردار ادا کیا ہے۔وی وی ایس لکشمن نے کہا کہ محمد شامی کو ایک میچ کی وجہ سے پرکھا نہیں جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ میری نیک تمنائیں ہمیشہ سے محمد شامی کے ساتھ ہیں، میرا شائقین کرکٹ کو مشورہ ہے کہ وہ محمد شامی اور بھارتی ٹیم کو سپورٹ کریں۔واضح رہے کہ بھارت کی ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست پر بھارتی ٹیم کے واحد مسلمان کھلاڑی محمد شامی کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد شامی کو سوشل میڈیا پر غدار قرار دے دیا گیا ہے جبکہ پاکستان سے شکست پر محمد شامی کو بھارتی کرکٹ ٹیم سے نکالنے کے مطالبات بھی کیے جارہے ہیں۔

Related Articles