اتار چڑھاؤ کے بعد سبز نشان میں رہا شیئر بازار

ممبئی: عالمی سطح سے ملنے والے کمزور اشاروں کے ساتھ ساتھ گھریلو سطح پر سرمایہ کاری کے کمزور رجحان کی وجہ سے جمعہ کے روز شیئر بازار اتار چڑھاؤ کے بعد سبز نشان میں ہی بند ہونے میں کامیاب رہا۔ اس مدت میں، بی ایس ای کا سنسیکس 15.12 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 38040.57 پوائنٹس پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 13.90 پوائنٹس کے اضافے سے 11214.05 پوائنٹس پر رہا۔
بی ایس ای میں بیشتر گروپوں نے ہلکی سی برتری درج کی۔ توانائی زمرے میں سب سے زیادہ 1.21 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ سی ڈی 1.73 فیصد، آئی ٹی 1.15 فیصد اور ٹیک 0.86 فیصد گراوٹ میں رہے۔ بی ایس ای میں مجموعی طور پر 2853 کمپنیوں کا کاروبار ہوا، جن میں سے 1664 سبز نشان میں اور 1036 سرخ نشان میں رہے جبکہ 163 میں کوئي تبدیلی نہیں آئي۔
عالمی سطح پر، بیشتر اہم انڈيکس گراوٹ کے شکار رہے، سوائے جرمنی کے ڈیکس کے جس میں 0.03 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا۔ چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.96 فیصد، ہانگ کانگ کا ہینگسنگ 1.60 فیصد، جاپان کا نک‏ئی 0.39 فیصد اور برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.10 فیصد گراوٹ میں رہا۔

Related Articles