پٹرول ڈیزل کے داموں میں اضافہ کا سلسلہ جاری

نئی دہلی ،  اکتوبر۔بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے جاری رہنے کے دباؤ میں گھریلو سطح پر جمعرات کو مسلسل دوسرے دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔ جمعرات کو دارالحکومت دہلی میں پٹرول اور ڈیزل ایک بار پھر 35-35 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو گیا۔ آج کے اضافے کے بعد دارالحکومت دہلی میں پٹرول 106.54 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 95.27 روپے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔بدھ کے روز ان دونوں کی قیمتوں میں 35-35 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا۔ آج کے اضافے کے بعد ممبئی میں پٹرول 112.44 روپے اور ڈیزل 103.26 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔ مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں پٹرول 115.17 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 104.52 روپے فی لیٹر ، پٹنہ میں پٹرول 110.04 روپے اور ڈیزل 101.12 روپے فی لیٹر، بنگلور میں پٹرول 110.25 اور ڈیزل 101.12 فی لیٹر پہنچ گیا ہے ۔رانچی میں پٹرول کے ساتھ ہی ڈیزل نے بھی سنچری مکمل کرلی ہے۔ اس ریاست میں پٹرول کی قیمت 100.91 روپے اور ڈیزل کی قیمت 100.53 روپے فی لیٹر ہوچکی ہے۔ نوئیڈا ، دہلی این سی آر میں پٹرول 103.74 روپے اور ڈیزل 95.91 روپے فی لیٹر ہے۔ابھی ملک کے بیشتر بڑے شہروں میں پٹرول کی قیمت 100 روپے فی لیٹر سے تجاوز کرچکی ہے اور دیگر شہروں میں ڈیزل بھی سنچری کی طرف بڑھ رہا ہے۔ کچھ شہروں میں ڈیزل 100 روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔ اس مہینے میں دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں اب تک 21 میں سے 16 دن اضافہ ہوا ہے۔ اس ماہ اب تک پٹرول 4.90 روپے اور ڈیزل 5.50 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل اب بھی اونچی سطح پر برقرار ہے۔ امریکی مارکیٹ میں بدھ کو قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ جمعرات کو خام تیل نے سنگاپور میں ابتدائی کاروبار میں ملا جلا رجحان ظاہر کیا ، جہاں برینٹ خام 0.05 ڈالر کی کمی سے 85.77 ڈالر فی بیرل ہوگیا وہیں امریکی خام تیل 0.14 ڈالر بڑھ کر 83.56 ڈالر فی بیرل پر کاروبار کر رہا ہے۔ گزشتہ ہفتے بھی ان دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں تقریبا تین فیصد کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر ہر روز صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوتا ہے۔

Related Articles