بی جے پی کو بے دخل کرنے لئے سیکولر پارٹیاںمتحد ہوں:شیوپال

مہوبہ:اکتوبر۔ پرگتی شیل سماج پارٹی سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی کو اترپردیش کی اقتدار سےبے دخل کرنے کے لئے یکساں نظریات کی حامل سبھی سیکولر پارٹیوں کو ایک ساتھ آنا ہوگا۔ وہ اس کے لئے سماج وادی پارٹی سمیت کسی بھی پارٹی سے اتحاد کرنے کو تیار ہیں۔سماجی تبدیلی یاترا پر نکلے شیوپال یادو نے بدھ کو مہوبہ میں میڈیا نمائندوں سے کہا کہ بی جے پی حکومت اب تک کی سب سےناکام حکومت ہے۔ بہتر حکمرانی کا ان کا دعوی ہوائی ثابت ہوا ہے۔ مہنگائی،بدعنوانی، بے روزگاری نےعوام کو ہلکان کر کے رکھ دیا ہے۔ روزی روزگار ختم ہونے سے غریب مزدوروں کا نوالہ چھن گیا ہے تو کالے قوانین لاکر کسانوں کو ختم کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کاروباریوں میں عدم تحفظ کا احساس ہے ۔بہن ۔بیٹیوں کا سڑکوں پر محفوظ نکل پانا مشکل ہوگیا ہے۔ بی جے پی کی حکومت نے اترپردیش میں ساڑھے چار سال کے اپنے میعاد کار میں ایسا کوئی کام نہیں کیا ہے جس سے اس کی حصولیابی کہی جائے۔ وہ سابقہ حکومتوں کےکاموں کو اپنا بتا کر ان کا افتتاح کر کے جھوٹی تعریفیں حاصل کرنے میں مشغول ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی میں بہروپئے لیڈروں کی کثرت ہے لیکن جملےبازی سے لوگوں کو گمراہ کرنے میں اب وہ کامیاب نہیں ہوسکیں گے۔ ان کے جھوٹ اور دھوکے بازی کو عوام سمجھ گئی ہے۔ لوگ اصلیت کو جان چکے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ ریاست کے پریشان عوام نے اس بار کےالیکشن میں بی جے پی کو اکھاڑ پھینکنے کا پورا من بنا لیا ہے۔ غیر بی جے پی پارٹیوں کو بھی اب عوامی جذبات کو سمجھتے ہوئے اپنی پالیسی طے کرنی چاہئے۔

Related Articles