’سعودی عرب میں 21 ملین افراد کو کرونا ویکسین کی دو خوراکیں لگائی جا چکیں‘

ریاض،اکتوبر۔سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے بتایا ہے کہ کرونا وبا کے انتہائی خطرے سے دوچار افراد کو بوسٹر خوراک دینا شروع کی جا رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مملکت میں بعض مقامات پر ایس اوپیز میں نرمی کا مطلب کرونا کی روک تھام کے لیے عزم کی کمی نہیں ہے۔اتوار کو مْملکت سعودی عرب نے صحت سے متعلق احتیاطی تدابیر میں نرمی شروع کی ہے۔ یہ نرمی وزارت صحت کی طرف سے دی گئی سفارشات کی روشنی میں کی گئی ہے۔کرونا ایس اوپیز میں نرمی کرونا ویکسین کی بڑی مقدار میں خوراکیں لگوائے جانے اور ملک میں کرونا کیسز میں ریکارڈ کمی کے بعد کی گئی ہے۔ حکومت کی طرف سے کرونا ویکسین میں مشروط نرمی کی گئی ہے۔ صرف پبلک اور کھلے مقامات پر ماسک کے استعمال کی پابندی ہٹائی گئی ہے جب کہ بند جگہوں میں ماسک اور سماجی فاصلہ لازمی قرار دیا گیا ہے۔سعودی وزارت صحت کے ترجمان نے اتوار کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ 21 ملین سے زائد افراد نے کرونا ویکسین کی دو خوراکیں لگوا دی ہیں۔انہوں نے نشاندہی کی کہ اب تک ویکسین کی کل 44 ملین خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

 

Related Articles