کورونا معاملات میں کمی کا سلسلہ جاری، شفایابی شرح بڑھ کر 98.08 فیصد

نئی دہلی , اکتوبر۔ملک میں کورونا انفیکشن کے یومیہ معاملات میں کمی اور اس بیماری کو شکست دینے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کے درمیان شفایابی شرح بڑھ کر 98.08 فیصد ہوگئی ہے۔اس درمیان ملک میں جمعہ کوآٹھ لاکھ 36 ہزار 118 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک کل 97 کروڑ 23 لاکھ 77 ہزار 045 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔مرکزی وزارت صحت کی جانب سے ہفتہ کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 15981 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی، جس کی وجہ سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کرتین کروڑ 40 لاکھ 53 ہزار 573 ہو گئی ہے۔ اسی دوران 17861 مریضوں کی صحت یابی کے بعد کورونا سے پاک ہونے والوں کی تعدادبڑھ کر 3 کروڑ 33 لاکھ 99 ہزار 961 ہو گئی ہے۔ ایکٹو کیسز 2،046 کم ہو کر دو لاکھ ایک ہزار 632 ہو گئے ہیں۔ وہیں 166 مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کااعدادوشمار بڑھر کر 451980 ہوگیاہے۔ملک میں صحت یابی کی شرح بڑھ کر 98.08 فیصد ہو گئی ہے اور فعال کیسز 0.59 فیصد، جبکہ شرح اموات 1.33 فیصد پربرقرار ہے۔کیرالا فی الحال ایکٹو کیسز میں ملک میں پہلے نمبر پر ہے اور پچھلے 24 گھنٹوں میں یہاں 1072 فعال معاملات کم ہونے سے ان کی تعداد اب 95349 رہ گئی ہے۔ وہیں 9872 مریضوں کی صحت یابی سے کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 4716728 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے میں 67 مریضوں کی موت کے ساتھ اموات کی تعداد بڑھ کر 26734 ہوگئی ہے۔مہاراشٹر میں فعال معاملات کم ہوکر 33379 پر آ گئے ہیں جبکہ 29 مزید مریضوں کی موت کے ساتھ اموات کی تعداد بڑھ کر 139734 ہو گئی ہے۔ ساتھ ہی کورونا سے نجات حاصل کرنے والوں کی تعداد 1898 بڑھ کر 6415316 رہ گئی ہے۔تمل ناڈو میں فعال معاملے کم ہوکر 15238 رہ گئے ہیں اور مزید 16 مریضوں کی موت کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 35869 ہو گئی ہیں۔ ریاست میں اب تک 2633534 مریض انفیکشن سے صحتیات ہو چکے ہیں۔شمال مشرقی ریاست میزورم میں فعال معاملے 285 کم ہو کر 13316 ہوگئے ہیں اور کورونا سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 97955 ہو گئی ہے جبکہ مزید چھ مریضوں کی موت کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر مجموعی طور سے 380 ہوگئی کرناٹک میں کورونا کے 93 ایکٹو معاملے کم ہونے کی وجہ سے ان کی کل تعداد 9700 ہوگئی ہے۔ ریاست میں مزید نو مریضوں کی موت کے ساتھ ہی اموات کی تعداد بڑھ کر مجموعی طور سے 37931 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2935238 مریض صحتیاب ہ چکے ہیں۔آندھرا پردیش میں 135 فعال معاملوں میں کمی کے ساتھ ان کی کل تعداد 6453 رہ گئی ہے۔ ریاست میں کورونا سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 2038960 ہوگئی ہے ، جبکہ اس وبا کی وجہ سے مزید نو افراد کی موت کی وجہ سے کل اموات 14295 ہو گئی ہیں۔مغربی بنگال میں کورونا کے فعال معاملے کم ہو کر 7513 رہ گئے ہیں۔ ریاست میں اس وبا کے انفیکشن کی وجہ سے مزید آٹھ افراد کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر مجموعی طور سے 18953 ہو گئی ہے اور اب تک 1552997 مریض صحت مند ہو چکے ہیں۔ تلنگانہ میں ایکٹو معاملے کم ہوکر 4056 پر آ گئے ہیں جبکہ یہاں ایک اور مریض کی موت کے بعد اموات کی تعداد بڑھ کر مجموعی طورسے 3936 ہو گئی ہے۔ وہیں 660730 افراد اس وبا سے ٹھیک ہو چکے ہیں۔قومی دارالحکومت میں فعال معاملے 327 پر آگئے ہیں اور صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1413921 ہو گئی ہے۔ وہیں اس دوران مرنے والوں کی کل تعداد بڑھ کر مجموعی طور سے 25089 ہوگئی ہے۔چھتیس گڑھ میں کورونا کے چھ فعال کیسز سامنے آئے ہیں اور ان کی تعداد اب بڑھ کر 197 ہوگئی ہے۔ وہیں کورونا سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 991857 ہو گئی ہے۔ اس دوران مرنے والوں کی تعداد 13570 پر مستحکم ہے جس میں کوئی مریض نہیں مرا۔پنجاب میں فعال معاملے کم ہو کر 228 ہو گئے ہیں اور انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 585224 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اموات کی تعداد 16540 ہوگئی ہے۔ گجرات میں فعال معاملے تین کم ہوکر 212 تک ہوگئے ہیں اور اب تک 8815960 مریض صحت مند ہو چکے ہیں۔ مرنے والوں کی تعداد مجموعی طور سے 10086 ہے۔ بہار میں کورونا کے فعال معاملے 46 ہو گئے ہیں اور اب تک 716314 لوگ کورونا سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔ وہیں مرنے والوں کی تعداد 9661 پر مستحکم ہے۔تمل ناڈو میں فعال معاملات کم ہوکر 15238 رہ گئے ہیں اور مزید 16 مریضوں کی موت کے ساتھ اموات کااعدادوشمار بڑھ کر35869 ہو گیاہے۔ ریاست میں اب تک 2633534 مریض انفیکشن سے پاک ہو چکے شمال مشرقی ریاست میزورم میں فعال معاملات 285 کم ہو کر 13316 ہو گئے ہیں اور کورونا سے نجات حاصل کرنے والوں کی تعداد 97955 ہو گئی ہے جبکہ مزید چھ مریضوں کی موت کے بعداموات کی تعداد بڑھ کر 380 ہو گئی ہے۔کرناٹک میں کورونا کے 93 ایکٹو کیسز میں کمی کی وجہ سے ان کی کل تعداد 9700 ہوگئی ہے۔ یہاں مزید 9 مریضوں کی موت ہونے سے اموات کااعدادوشمار 37931 ہو گیا ہے۔ ریاست میں اب تک 2935238 مریض ٹھیک ہو چکے ہیں۔آندھرا پردیش میں 135 فعال کیسوں میں کمی کے ساتھ ان کی کل تعداد 6453 رہ گئی ہے۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 2038960 ہو گئی ہے، جبکہ اس وبا کی وجہ سے مزید نو افراد کی ہلاکت کے بعد کل اموات کی تعداد 14295 ہو گئی ہیں۔مغربی بنگال میں کورونا کے فعال کیسز کم ہو کر 7513 ہو گئے ہیں۔ یہاں اس وبا کے انفیکشن کی وجہ سے مزید آٹھ افراد کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد 18953 ہو گئی ہے اور اب تک 1552997 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔تلنگانہ میں ایکٹو کیسز کم ہوکر 4056 پر آ گئے ہیں، جبکہ یہاں ایک اور مریض کی موت کے بعد اموات کی تعداد 3936 ہو گئی ہے۔ وہیں 660730 افراد اس وبا سے ٹھیک ہو چکے ہیں۔قومی دارالحکومت میں فعال معاملات 327 پر آ گئے ہیں اور صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1413921 ہو گئی ہے۔ وہیں اس دوران اموات کی کل تعداد 25089 پربرقرار ہے۔چھتیس گڑھ میں کورونا کے چھ فعال کیسزکم ہوئے ہیں اور ان کی تعداد اب 197 ہوگئی ہے۔ وہیں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 991857 ہو گئی ہے۔ اس دوران کسی مریض کی موت نہ ہونے سے اموات کی تعداد 13570 پر مستحکم ہے۔پنجاب میں فعال کیسز کم ہو کر 228 ہو گئے ہیں اور انفیکشن سے نجات حاصل کرنے والوں کی تعداد 585224 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اموات کااعدادوشمار 16540 ہو گیاہے۔ گجرات میں فعال معاملات تین کم ہوکر212 ہوگئے ہیں اور اب تک 8815960 مریض صحت مند ہو چکے ہیں۔ مرنے والوں کی تعداد 10086 ہے۔ بہار میں فعال معاملات چار بڑھ کر 46 ہو گئے ہیں اور اب تک 716314 لوگ صحت یاب ہو چکے ہیں۔ وہیں مرنے والوں کی تعداد 9661 پربرقرارہے۔

Related Articles