مدن لال بی سی سی آئی کی کرکٹ ایڈوائزری کمیٹی سے باہرہوسکتے ہیں

نئی دہلی اکتوبر۔سابق ہندوستانی کرکٹر مدن لال ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کی کرکٹ ایڈوائزری کمیٹی (سی اے سی) سے باہرہوسکتے ہیں۔ دراصل وہ اس سال مارچ میں 70 سال کی عمر کی حد پارکرچکے ہیں، جو بی سی سی آئی میں آئینی عہدہ سنبھالنے کے لئے زیادہ سے زیادہ عمر ہے۔ حالانکہ بی سی سی آئی کی طرف سےاس بارے میں کوئی سرکاری تصدیق نہیں ہوئی ہے، لیکن مدن لال نے پیر کو ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ اب سی اے سی کا حصہ نہیں ہیں۔ ان کے اس کمیٹی میں نہ ہونے کی تصدیق بی سی سی آئی کی جانب سے آئی پی ایل 2021 کے پلے آف اور فائنل کے لیے تیار کردہ گیسٹ لسٹ سے بھی ہوتی ہے۔ دراصل اس فہرست میں سی اے سی کے دیگر دو ارکان آر پی سنگھ اور سولکشنا نایک کا تونام ہے، لیکن مدن لال کانہیں ہے۔ بی سی سی آئی کی جانب سے فی الحال ان کے آپشن کے حوالے سے کوئی سرکاری بیان نہیں آیا ہے۔ دوسری جانب انڈین مینز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ روی شاستری اور معاون عملے کے ارکان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے بعد اپنی مدت ختم کریں گے۔ ایسی صورت حال میں فوری طور پر سی اے سی کی تشکیل کی ضرورت ہوسکتی ہے۔ اس درمیان بی سی سی آئی حکام نے کہا ہے کہ شاستری کے بعد ہندوستانی ٹیم کاکوچ کو بنے گا اس کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ قابل ذکر ہے کہ1983 کا ورلڈ کپ جیتنے والی ہندوستانی ٹیم کا حصہ رہے مدن لال کی عمر 70 سال سے زیادہ ہوگئی ہے۔ ایسی صورتحال میں ضوابط کے مطابق وہ سی اے سی کے رکن کی حیثیت سے اپنی مدت میں توسیع نہیں کر سکتے۔ مدنی لال، آر پی سنگھ اور سولکشنا نائک پر مشتمل سی اے سی نے مئی میں رمیش پوار کو ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کے کوچ کے طورپر منتخب کیا تھا۔ایک سال کی مدت کے لئے سی اے سی کی تشکیل جنوری 2020 میں کی گئی تھی۔ فی الحال یہ مدت توسیع پر ہے۔

Related Articles