نائیڈو نے شیام جی کرشنا ورما کو خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی ، اکتوبر۔ نائب صدر ایم ونکیا نائیڈو نے مجاہد آزادی شیام جی کرشنا ورما کو ان کی سالگرہ پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔پیر کو یہاں جاری ایک پیغام میں مسٹر نائیڈو نے کہا کہ شیام جی کرشنا ورما ایک محب وطن تھے جنہوں نے لندن میں انڈیا ہاؤس کو انقلابیوں کا مرکز بنایا۔ ان کے خیالات اور زندگی کا فلسفہ ہندوستانیوں کو تحریک دیتا رہے گا۔ مسٹر نائیڈو نے کہا ’’ہندوستانی ثقافت کے عظیم اسکالر اور یوروپ میں نوجوان انقلابیوں کے رہنما ، شیام جی کرشنا ورما جی کو ان کی سالگرہ پر خراج عقیدت ۔ انہوں نے انگلینڈ میں تعلیم حاصل کرنے والے ہندوستانی نوجوانوں کے لیے انڈیا ہاؤس قائم کیا جو بعد میں یوروپ میں ہندوستانی انقلابیوں کا ایک بڑا مرکز بن گیا۔

Related Articles