وراٹ کوہلی نے جیت کا سہرہ گیندبازوں کے سرباندھا

دبئی ، ستمبر۔رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے کپتان وراٹ کوہلی نے بدھ کے روز یہاں راجستھان رائلز کے خلاف آئی پی ایل 14 کا 43 واں میچ جیتنے کے بعد کہا کہ ٹیم نےمسلسل دو میچوں میں گیند کے ساتھ مضبوطی سے واپسی کی جو کہ اچھی علامت ہے۔ وراٹ نے میچ کے بعد کہا ، ٹی 20 کرکٹ میں اگر آپ گیند سے دباؤ کو کنٹرول کر سکتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ صحیح سمت میں جا رہے ہیں۔ ہم نے واپسی کی اور غلبہ حاصل کیا۔ 175 کا اسکور مسابقتی ہوتا۔ دوسری اننگز میں بھی بلے بازی کے لیے وکٹ بہت اچھی تھی۔ ہمارے پاس جس طرح کی گیندبازی حملہ ہے ، ہمیں کچھ پیش رفت کی ضرورت ہے ، جو ہمارے لیے چیزیں کھول دے گی۔ ہم جانتے تھے کہ اگر ہم نے صبرسے کام لیا تو حریف ٹیم کے بلے باز غلطیاں کریں گے اور ایسا ہی ہوا ، لیکن وہ مجبوراً غلطیاں کر رہے تھے۔ ایون لوئس کی وکٹ کھیل کا ٹرننگ پوائنٹ تھا۔ آر سی بی کے کپتان نے کہا ، جارج گارٹن نے اپنے پہلے آئی پی ایل میچ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے گیند کو صحیح جگہ پر پھینکنے کے لیے کافی مشق کی تھی ۔ پچھلے دو میچوں میں یہ ہماری ٹیم کی ترجیح رہی ہے۔ مڈل اوورز میں ہماری گیندبازی شاندار رہی۔ ہم بلے سے اچھی شروعات کر رہے ہیں جس سے ٹیم کو بہت زیادہ توازن ملتا ہے۔ دیودت پڈیکل اور میری توجہ اچھی شروعات کرنے پر رہی ہے۔ سب کچھ ٹھیک ہے اور کھلاڑی بہترین تعاون کررہے ہیں۔ ہم پہلے میچ میں مکمل طور پر لڑکھڑا گئے تھے ، لیکن ہم نے اسے مثبت طور پر لیا۔ آپ کو ٹورنامنٹ کے مقابلے کے لیے تیار رہنے کی ضرورت ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ اگر آپ گیندبازی کے دوران صبر کرتے ہیں تو آپ صحیح سمت میں جا رہے ہیں۔ دونوں میچوں میں مخالف ٹیم نے پاور پلے میں بغیر کسی نقصان کے 56 رنز بنائے لیکن دونوں میچوں میں ہم نے مخالف ٹیم کی وکٹیں لے کر انہیں بڑا اسکور نہیں بنانے دیا۔ راجستھان رائلز کے خلاف شاندار جیت کا کریڈٹ گیندبازوں کو دیتے ہوئے کوہلی نے کہا کہ مسلسل دو میچوں میں گیندبازی میں واپسی کرنا ٹیم کے لئے اچھی علامت ہے۔ آر سی بی کے گیندبازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے راجستھان رائلز کے بلے بازوں کو آخری نو اوورز میں صرف 49 رن ہی بنانے دیئے اور اس دوران ٹیم نے آٹھ وکٹیں بھی حاصل کیں۔ راجستھان کی ٹیم نو وکٹوں پر صرف 149 رنز ہی بنا سکی۔جواب میں آر سی بی کی ٹیم نے 17.1 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر جیت حاصل کرلی۔ میچ کے بعد کوہلی نے کہا کہ ہم نے مسلسل دو میچوں میں بہترین گیندبازی کی ہے جو کہ اچھی علامت ہے۔

Related Articles