ٹول کٹ معاملے میں چھتیس گڑھ حکومت کی ایس ایل پی مسترد
نئی دہلی، ستمبر – سپریم کورٹ نے بدھ کو چھتیس گڑھ کے سابق وزیراعلی رمن سنگھ اور بی جے پی کے ترجمان سمبت پاترا کے خلاف ٹول کٹ معاملے میں تحقیقات پر روک لگانے کے خلاف درخواستیں خارج کر دیں۔چھتیس گڑھ حکومت نے ان دونوں کے خلاف ان کے ٹویٹس کے لیے ایف آئی آر درج کی تھی جس میں انہوں نے الزام لگایا تھا کہ کانگریس پارٹی نے غیر ملکی میڈیا میں ملکی امیج کو خراب کرنے کے لیے ایک ٹول کٹ تیار کی ہے۔چھتیس گڑھ ہائی کورٹ نے دونوں رہنماؤں کے خلاف تحقیقات کو روک دیا تھا جسے ریاستی حکومت نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔چیف جسٹس این وی رمن ، جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس ہیما کوہلی کی ڈویژن بنچ نے چھتیس گڑھ ہائی کورٹ کے 11 جون 2021 کے حکم کے خلاف الگ الگ دائر کردہ دو خصوصی اجازت کی درخواستوں (ایس ایل پی) میں مداخلت کرنے سے انکار کر دیا۔عدالت عظمیٰ نے کہا کہ وہ درخواستوں کو خارج کرتی ہے اور ہائی کورٹ پر زور دیتی ہے کہ وہ معاملات کو جلد از جلد نمٹا دے۔عدالت نے کہا کہ جب ٹول کٹ معاملے میں ملک کی مختلف عدالتوں میں متعدد درخواستیں دائر کی گئی ہیں تو صرف اس معاملے کو خصوصی ترجیح دینے کا کوئی مطلب نہیں ہے۔عدالت نے کہا کہ جب ٹول کٹ معاملے میں ملک کی مختلف عدالتوں میں متعدد درخواستیں دائر کی گئی ہیں تو صرف اس معاملے کو خصوصی ترجیح دینے کا کوئی مطلب نہیں ہے۔