یوپی:تقریبا 53فیصدی آبادی کا ٹیکہ کاری

لکھنؤ:ستمبر۔ کووڈ ٹیکہ کاری کے معاملے میں ملک میں سرفہرست اترپردیش میں 52.87فیصدی آبادی نے کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لے لی ہے۔ریاست کے اڈیشنل چیف سکریٹری اطلاعات نونیت سہگل نے بدھ کو بتایا کہ اب تک 07کروڑ 94لاکھ افراد کو کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لگائی جاچکی ہے۔ اسی طرح ایک کروڑ 73لاکھ افراد نے ویکسین کی دوسری خوراک بھی لے لی ہے۔ ریاست میں کل کووڈ ویکسینیشن 09کروڑ68لاکھ سے زیادہ ہوچکی ہے۔ یہ کسی ایک ریاست میں سب سے زیادہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ ریاست کے 30اضلاع میں کووڈ کا ایک بھی ایکٹیو کیس نہیں ہے۔ اب تک 07کروڑ 69لاکھ 28ہزار 210نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔ یہ ملک کے کسی ایک ریاست میں سب سے زیادہ ٹیسٹنگ ہے۔گذشتہ 24گھنٹوں میں 02لاکھ 09ہزار 250نمونوں کی جانچ کی گئی ہے جس میں 17نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔محض آٹھ اضلاع میں ہی نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ کہیں بھی دہائی کےہندسے میں مریض نہیں پائے گئے ہیں۔ اسی مدت میں 12مریض صحت یاب ہوکر ڈسچار چ ہوئے ہیں۔ ریاست میں اب تک 16لاکھ 86ہزار 624ریاستی باشندے کورونا سے مکمل طور سے شفایاب ہوچکے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ منگل کو ہوئی کووڈ ٹیسٹنگ میں 67اضلاع میں انفکشین کا ایک بھی مریض نہیں ملا ہے۔ موجود وقت میں 196کورونا مریضوں کا علاج جاری ہے۔ ریاست میں پازٹیو شرح 0.01فیصدی سے بھی کم ہوگیا ہے اور ریکوری شرح 98.7فیصدی ہے۔اہوں نے بتایا کہ کووڈ کی تازہ صورتحال کے مطابق ریاست کے 30اضلاع علی گڑھ، امروہہ، اوریا، اجودھیا، اعظم گڑھ، باغپت، بلیا، باندہ، بہرائچ، بھدوہی، بجنوری، فرخ آباد، گونڈہ، ہمیر پور، ہاپوڑ،ہاتھرس، کانپور دیہات، کاس گنج،مہوبہ، مرزاپور، مرادآباد، مظفر نگر، پیلی بھیت،پرتاپ گڑھ، رامپور، سہارنپور، شاملی،شراوستی،سیتاپور اور سلطانپور میں کووڈ کا ایک بھی مریض نہیں بچا ہے۔ یہ اضلاع کورونا سے مکمل طور سے پاک ہوچکے ہیں۔

Related Articles