آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ٹم پین کی گردن کی سرجری ہوگی

سڈنی، ستمبر,آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ٹم پین کی ایشز سیریز سے قبل گردن کی سرجری ہوگی جس کے باعث ان کی ایشز میں شرکت مشکوک سمجھی جارہی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 36 سالہ ٹم پین گردن اور بائیں بازو کے شدید درد میں مبتلا ہیں اور انہیں سرجری کی ضرورت ہے جب کہ ٹم پین کو یقین ہے کہ وہ ایشز کے لیے فٹ ہو جائیں گے۔ٹم پین کو توقع ہے کہ وہ اگلے مہینے تک مکمل ٹریننگ میں واپس آ جائیں گے اور ان کا کہنا تھاکہ وہ پہلے ٹیسٹ سے قبل فٹ ہوجائیں گے۔واضح رہے کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشز سیریز کا پہلا ٹیسٹ 8 دسمبر کو برسبین میں شروع ہوگا۔

Related Articles