کورونا انفیکشن کے نئے معاملوںمیں کمی، 35 ہزار کے قریب صحت یاب ہوئے

نئی دہلی،  ستمبر. ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دورانکورونا انفیکشن کے نئے معاملوں کے مقابلے اس بیماری سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد زیادہ رہی ہے، جس کی وجہ سے فعال معاملوں کی شرح کم ہو کر 1.16 فیصد رہ گئی ہے۔ملک میں ہفتے کے روز 72 لاکھ 86 ہزار 883 افراد کو کورونا کی ویکسین دی گئی اور اب تک 73 کروڑ 82 لاکھ 7 ہزار 378 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔اتوار کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 28591 افراد کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے، جس کی وجہ سے متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 32 لاکھ 36 ہزار 921 ہوگئی ہے۔ اس دوران 34848 مریضوں کی صحت یابی کے بعد کورونا سے پاک لوگوں کی تعداد تین کروڑ 24 لاکھ 9 ہزار 345 ہو گئی ہے۔ ایکٹو معاملے6595 کم ہو کر تین لاکھ 84 ہزار 921 ہو گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 338 مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 442655 ہوگئی ہے۔ملک میں صحت یابی کی شرح بڑھ کر 97.51 فیصد ہوگئی ہے جبکہ اس وقت اموات کی شرح 1.33 فیصد ہے۔کیرالا اس وقت ایکٹو معاملےکے لحاظ سے ملک میں پہلے نمبر پر ہے، حالانکہ پچھلے 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ 5849 ایکٹیو معاملوں کی کمی آئی ہے اور ان کی تعداد اب 232352 ہے۔ وہیں 26155 مریضوں کی صحت یابی کے باعث کورونا سے پاک لوگوں کی تعداد بڑھ کر 4100355 ہو گئی ہے جبکہ مزید 181 مریضوں کی موت کے سبب اموات کی تعداد بڑھ کر 22484 ہو گئی ہے۔

Related Articles