جتنا ہوسکے اتنی دیر تک کریز پر رہنا چاہتا تھا: روہت شرما

لندن، ستمبر -ہندستانی سلامی بلے باز روہت شرما نے انگلینڈ کے خلاف پیر کو یہاں چوتھا ٹیسٹ میچ جیتنے کے بعد کہاکہ وہ جتنا ہوسکے اتنی دیرتک کریز پر رہنا چاہتے تھے۔ آج اوول کے میدان پر سنچری ان کے لئے کافی خاص تھی۔ دوسری اننگز میں 127رن بناکر پلیئر آف دی میچ رہے روہت نے کہاکہ ہم جانتے ہیں کہ دوسری اننگز کتنی اہم ہوتی ہے۔ وراٹ نے بلے بازوں اور پوری ٹیم کی طرف سے جس کوشش کا ذکر کیا وہ بہت اہم تھا۔ غیرملکی زمین پر یہ میری پہلی سنچری تھی۔ میں اس پر بہت خوش ہوں کہ میں ٹیم کو ایک مضبوط حالت میں لے جاسکا۔ میرے دماغ میں سنچری نہیں تھی، ہم بلے بازی پر دباو سے واقف تھے، اس لئے ہم نے صبر رکھا اور حالات کے حساب سے بلے بازی کی۔ سلامی بلے باز نے کہاکہ ایک بار سبقت لینے کے بعد ہم صرف اپوزیشن ٹیم کے گیندبازو ں پر دباو بنانا چاہتے تھے۔ میں اننگز کی شروعات کی اہمیت جانتا ہوں۔ مجھے خوشی ہے کہ میں ٹیم کے لئے کچھ کرسکا۔ چیلنج کو قبول کرنا ہمیشہ اہم ہوتا ہے، آگے یہ آسان نہیں ہونے والا ہے۔ ڈرہم میں ہمارے پاس اپنی تربیت اور تکنیک کو دکھانے کیلئے وقت تھا اور عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے بعد ہمارے پاس 20-25دن تھے، جو سچ مچ ایک گیم چینجر ہے۔ فی الحال میری چوٹ ٹھیک ہے۔ فزیو نے کہاہے کہ چوٹ کا ہرمنٹ جائزہ لینا ہے۔

Related Articles