دنیا: کورونا وائرس سے اموات 45 لاکھ 75 ہزار ہو گئیں

لندن، 5ستمبر،دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء کی چوتھی لہر سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اس کے باعث اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 22 کروڑ 11 لاکھ 40 ہزار 621 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 45 لاکھ 75 ہزار 780 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 89 لاکھ 29 ہزار 121 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 5 ہزار 635 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 19 کروڑ 76 لاکھ 35 ہزار 720 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 6 لاکھ 65 ہزار 858 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 4 کروڑ 7 لاکھ 65 ہزار 356 ہو چکی ہے۔1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس وائرس سے 4 لاکھ 40 ہزار 567 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 3 کروڑ 29 لاکھ 88 ہزار 673 مریض سامنے آ چکے ہیں۔کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 5 لاکھ 83 ہزار 362 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 کروڑ 8 لاکھ 77 ہزار 864 ہو گئی۔
کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 86 ہزار 407 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 69 لاکھ 93 ہزار 954 ہو چکی ہے۔برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 33 ہزار 161 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 69 لاکھ 41 ہزار 611 ہو چکی ہے۔فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 1 لاکھ 14 ہزار 856 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کُل کیسز 68 لاکھ 26 ہزار 42 رپورٹ ہوئے ہیں۔ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 57 ہزار 837 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کیسز 64 لاکھ 78 ہزار 663 ہو چکے ہیں۔ارجنٹینا میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 1 لاکھ 12 ہزار 444 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 52 لاکھ 2 ہزار 405 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔ایران میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 1 لاکھ 10 ہزار 64 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 51 لاکھ 3 ہزار 537 ہو گئے۔کولمبیا اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں کورونا وائرس 1 لاکھ 25 ہزار 230 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 49 لاکھ 16 ہزار 980 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔سعودی عرب اسی فہرست میں 50 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 8 ہزار 572 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 45 ہزار 123 تک جا پہنچی ہے۔1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 109 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 95 ہزار 10 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد کافی عرصے سے 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑنے لگی، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پھر 31 ویں نمبر پر پہنچ گیا۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 747 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 61 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 2 ہزار 940 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 4 فیصد ہو گئی۔پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 26 ہزار 175 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 79 ہزار 305 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 92 ہزار 249 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 5 ہزار 506 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 10 لاکھ 60 ہزار 881 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 57 ہزار 908 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 80 لاکھ 53 ہزار 326 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12 لاکھ 28 ہزار 44 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کُل 5 کروڑ 93 لاکھ 84 ہزار 758 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ اب تک 1 کروڑ 85 لاکھ 12 ہزار 319 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔

Related Articles