عمران خان عظیم ترین کرکٹرز میں شامل ہیں، بھارتی ہیڈ کوچ

لندن ،۴ستمبر, بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ روی شاستری نے پاکستان کے سابق کپتان اور موجودہ وزیراعظم عمران خان کو عظیم ترین کرکٹرز میں سے ایک قرار دیا ہے۔ حال ہی میں شائع ہونے والی کتاب ’’ سٹار گیزنگ: دی پلیئرز ان مائی لائف ‘‘ میںروی شاستری نے کہا کہ عمران خان کے کیریئر میں ریکارڈ خود بولتے ہیں ، اگر مزید توثیق کی ضرورت ہو تو عمرن خان کے ساتھ اور اس کیخلاف کھیلنے والوں کے تجربات بھی کارآمد ثابت ہوں گے۔ عمران خان ایک عظیم کپتان اور کھلاڑی ہیں ، میں یہ کیوں کہہ رہا ہوں اسے سمجھنے کیلئے کسی راکٹ سائنس کی ضرورت نہیں ہے۔ بھارت نے 1978ء میں پاکستان کا دورہ کیا تو پہلی بار عمران خان کو ٹی وی پر کھیلتے دیکھا۔ پاکستان نے اگلے سیزن میں بھارت کا دورہ کیا تو وہ عمران خان کو دیکھنے کے لیے وانکھیڈے سٹیڈیم میں موجود تھا۔ شاستری نے یہ بھی لکھا کہ سوئنگ پر عمران خان کے کنٹرول نے بلے بازوں کی زندگی جہنم بنا دی تھی۔ روی شاستری نے انہیں اپنے وقت کے 4 عظیم آل راؤنڈرز میں سے بہترین بیٹسمین قرار دیا۔

Related Articles