بنگلہ دیش پھر کامیاب، نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹی 20 میں بھی مات

ڈھاکا ،۴ستمبر,بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کے خلاف مسلسل دوسرا ٹی ٹوئنٹی جیت لیا۔ جمعہ کو بنگلہ دیش نے 6 وکٹ پر 141رنزبنائے۔ لٹن داس نے 33 ، محمد نعیم39، کپتان محمو داللہ نے 37رنز اسکور کیے۔ تجربہ کار مشفق الرحیم صفر اور شکیب الحسن 12رنز بناسکے۔ راچین رویندرا نے3وکٹ لیے۔ جواب میں ناکام ٹیم 20اوورز میں 5وکٹ پر 137رنز بناسکی۔ کپتان لیتھم کی ناقابل شکست اننگز بھی ٹیم کے کام نہ آسکی۔ بلیک کیپس کو آخری گیند پر چھ رنز درکار تھے،اس اوور میں مستفیض الرحمٰن نے نوبال کرائی لیکن فری ہٹ پر کیویز ایک ہی رن بناسکے۔ اس طرح ہوم سائیڈ نے میچ چار رنز سے جیت لیا۔لیتھم 67رنز پر ناٹ آئوٹ رہے۔آخری اوور میں اسے 20رنزدرکار تھے۔ ٹام لیتھم 67 پر ناٹ آئوٹ رہے۔ مہدی حسن اور شکیب نے دو دو وکٹیں لیں۔ انہیں انٹر نیشنل ٹی 20میچزمیں زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ برابر کرنے کے لئے ایک وکٹ درکار ہے۔

Related Articles