سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کرے گی حکومت:یوگی
سدھارتھ نگر:04ستمبری,اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ہفتہ کو کہا کہ ریاستی حکومت سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے اور انتظامیہ و عوامی نمائندوں کو متاثرین کی ہر ممکن مدد کرنے کے لئے ضرور ہدایات دی گئی ہیں۔ڈومریا گنج تحصیل علاقے کے شاہ پور منڈی کونسل احاطے میں سیلاب متاثرین کو مالی تعاون کی رقم دینے کے بعد مسٹر یوگی نے کہا کہ دو ہفتے سے ہورہی بھاری بارش کی وجہ سے راپتی ،گھونگھی اور کوڑی کے آبی سطح میں اضافہ کے حالات پیدا ہوئے ہیں جس سے ڈومریا گنج اور نوگڑھ تحصیل کی سب سے زیادہ آبادی متاثر ہوئی ہے۔ حکومت ان کی مدد کے لئے ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر شہری کی زندگی اہم اور بیش قیمتی ہے اور زندگی کو بچانے کے لئے حکومت سبھی شہریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ سیلا ب متاثرین کو 10کلو چاول،05کلو دال،نمک، آٹا، تیل سمیت دیگر روزہ مرہ میں استعمال ہونے والی چیزیں فراہم کی گئی ہیں۔مویشیوں کے لئے چارے کا پورا نظم کیا گیا ہے۔وزیر اعلی نے کہا کہ انتظامیہ کی ہدایت پر جن کسانوں کی فصل تباہ ہوئی ہے ان کسانوں کی فہرست بنا کر دستیاب کرائی جائے۔ انہیں فصل تباہی کے عوض میں امدادی رقم دی جائے گی۔بارش سے جن کا گھر تباہ ہوا ہے ان کنبوں کو وزیر اعلی رہائش اسکیم کے تحت رہائش گاہ دستیا ب کرائی جائے گی۔