سرکاری منصوبوں پر عمل درآمد صحیح طریقے سے ہونا چاہئے: آنندی بین

مین پوری:3ستمبر, اتر پردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل نے جمعہ کے روز مین پوری کے کچھپورہ گاؤں میں منعقدہ پروگرام میں گرام پردھان، آشا اور آنگن واڑی کارکنوں سے کہا کہ سب لوگوں پر واجب ہے کہ حکومت کی طرف سے خواتین اور بچوں کے لئے چلائی جانے والی اسکیموں سے سب مستحق افراد فائدہ اٹھائیں۔انہوں نے کہا کہ حمل سے لے کر بچے کی ولادت تک، حاملہ عورت کے کھانے پینے کے لئے جو رقم ملتی ہے اس کا صحیح استعمال کیا جائے۔اگر حاملہ عورت کو صحیح سے کھانے اور پینے کو ملے گا تو صحت مند بچے پیدا ہوں گے ، جن کو علاج کے لئے اسپتال لے جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

Related Articles