ریا چکورتی کو نہیں ملی راحت، عدالتی تحویل میں 20 اکتوبر تک توسیع

ممبئی : ممبی کی خصوصی این ڈی پی ایس عدالت نے آج یہاں بالی ووڈ اداکارہ ریا ریا چکرورتی اس کے بھائی شاویک چکرورتی اور دیگر کی عدالتی تحویل میں 20 اکتوبر تک توسیع کردی۔
اداکار سوشانت سنگھ موت معاملے میں منشیات کے استعمال کی تحقیقات کر رہی تفشیشی ایجنسی این سی بی نے کل 20 ملزمین کو حراست میی لیا تھا جس میں سے کل 14 ملزمین آج عدالت میں پیش ہوئے ،
بقیہ 6 ملزمین کو عدالت نے ضمانت پر رہا کیا تھا جبکہ ریا اور دیگر نے ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت داخل کی ھے اور اس کی سماعت مکمل ھوچکی ھے ۔
دفاع اور استغاثہ کے دلائل سنے کے بعد عدالت نے اس درخواست پر اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

Related Articles