ہاتھرس معمالے کے بہانے ذاتی مفادات اور سماجی بھائی چارے کو بگاڑنے کی کوشش:اترپردیش حکومت

نئی دہلی، اترپردیش حکومت نے ہاتھرس میں اجتماعی آبرو ریزی اور قتل کے معاملے کی جانچ مرکزی تفتیشی بیورو(سی بی آئی) سے کرانے کی ہدایت دینے کی سپریم کورٹ سے درخواست کی ہے اور کہا ہے کہ اس واقعہ کے بہانے کچھ میڈیا اہلکار اور سیاسی پارٹیاں ذات اور سماجی بھائی چارے کو بگاڑنے کی کوشش میں تھے۔
اترپردیش حکومت نے ہاتھرس معاملے کی سماعت سے پہلے ہی بغیر نوٹس کے ہی اپنی طرف سے منگل کی صبح ایک حلف نامہ دائر کیا،جس میں کہا گیا ہے کہ ہاتھرس معاملے کے بہانے ریاستی حکومت کو بدنام کرنے کے مقصد سے سوشل میڈیا،ٹی وی اور پرنٹ میڈیا پر جارحانہ مہم چلائی گئی۔ریاستی حکومت نے کہا کہ کچھ میڈیا اہلکار اور سیاسی پارٹیوں کے لوگوں نے ہاتھرس معاملے کے بہانے اپنے ذات مفادات کےلئے ذات اور سماجی بھائی چارے کو بگاڑنے کی کوشش کی ہے۔

حلف نامے میں کہا گیا ہے کہ ،’’چونکہ یہ معاملہ پورے ملک کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے،اس لئے اس کی جانچ مرکزی تفتیشی بیورو سے ہونی چاہئے۔‘‘
یوگی حکومت نے ہاتھرس کیس میں حلف نامہ دائر کرکے سپریم کورٹ کو سی بی آئی جانچ کی ہدایت دینے کامطالبہ کیا۔ اس نے معاملے میں اب تک ہوئی جانچ کی تفصیل عدالت کو سونپی اور دعوی کیا کہ کچھ ذاتی مفادات منصفانہ انصاف کے راستے میں رخنہ ڈال رہے ہیں۔ سپریم کورٹ سے بی آئی جانچ کی نگرانی کرنے کی بھی اپیل کی گئی ہے۔
حلف نامے میں کہا گیا ہے کہ ریاستی حکومت سی بی آئی جانچ کی سفارش کرچکی ہے تاکہ ذاتی مفادات کی جانب سے پھیلائے جارہے جھوٹ اور دھوکے سے پردہ اٹھ سکے۔

Related Articles