دو دن سے نئے کیسز کے مقابلہ میں شفایاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ

نئی دہلی،ملک میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کے مقابلہ میں شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد آج زیادہ رہی،اوراب تک ملک میں 56 لاکھ سے زائد کورونا مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔
صحت وخاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے پیر کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثر76،737 افراد شفایاب ہوئے ہیں جس سے ملک میں صحت مند ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 55،86،703 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران 74،442 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 66،23،815 تک پہنچ گئی۔
اس سے قبل اتوار کے روز کورونا کے 82،259 مریض صحت مند ہوئے تھے جبکہ 75،829 نئے کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 903 کورونا مریض اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جس سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد تعداد 1،02،685 ہوگئی۔
کورونا وائرس کے نئے کیسز کم ہونے سے فعال کیسز 3198 سے گھٹ کر 93،44،27 رہ گئے۔ ملک میں ایکٹیو کیسز کی شرح 14.11 فیصد، شفایابی کی شرح 84.34 فیصد جبکہ اموات کی شرح 1.55 فیصد ہے۔

ریاست پنجاب میں فعال کیسز کی تعداد 13،577 اور جان لیوا وبا سے نجات پانے والے مریضوں کی تعداد 1،00،977 ہوگئی ہے جبکہ اب تک 3603 افراد کورونا وائر س سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ ریاست مدھیہ پردیش میں فعال کیسز کی تعداد 19،372 ہے اور 1،13،832 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 2434 افراد اس جان لیوا وبا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔
ریاست گجرات میں 16،809 فعال کیسز ہیں اور 3496 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور 1،22،233 افراد اس جان لیوا وبا سے شفایاب ہوچکے ہیں۔ بہار میں فعال کیسز کی 11،795 ہے جبکہ ریاست میں 915 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ابھی تک 1،75،458 افراد اس سے وبا سے شفایاب ہوچکے ہیں۔
ابھی تک جان لیوا اورمہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس ’کووڈ19‘ سے راجستھان میں 1545 ، ہریانہ میں 1470 ، جموں و کشمیر میں 1242 ، چھتیس گڑھ میں 1045 ، آسام میں 749 ، جھارکھنڈ میں 743 ، اتراکھنڈ میں 652، پڈوچیری میں 539 ، گوا میں 456 ، تری پورہ میں 299 ، چنڈی گڑھ میں 174۔ ، ہماچل پردیش میں 217 ، منی پور میں 74 ، لداخ میں 61 ، میگھالیہ میں 54 ، جزائر انڈمان نکوبار میں 53 ، سکم میں 45 ، اروناچل پردیش میں 18 ، ناگالینڈ میں 17 اور دادر نگر حویلی اور دمن دیو میں دو مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔

Related Articles