دہلی میں کورونا کے نئے معاملوں کے مقابلے میں صحتیاب ہوئے لوگوں میں اضافہ

نئی دہلی،  راجدھانی میں بدھ کو کورونا وائرس انفیکشن کے 3,390 نئے معاملے دوبارہ سامنے آئے جس سے متاثروں کی تعداد بڑھ کر تقریبا 2.80 ہوگئی ہے لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ صحتیاب ہوئے لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہونے سے سرگرم معاملوں میں پھر سے کمی درج کی گئی ہے۔
دہلی کے وزارت صحت کی طرف سے بدھ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق راجدھانی میں متاثروں کی تعداد 2,79,715 ہوگئی ہے۔ اس دوران 3,965 اورمریضوں کے صحتیاب ہونے سے اب تک مجموعی طور سے 2,47,446 لوگ کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔ اسی مدت میں کورونا انفیکشن سے اکتالیس اور مریضوں کی موت ہونے سے اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5,361 ہوگئی ہے۔
دہلی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 59,807 لوگوں کی جانچ کی گئی اور اس میں پازیٹیو شرح 5.67 فیصد رہی۔ یہاں وائرس کے مجموعی طور سے 30,79,965 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔ راجدھانی میں فی دس لاکھ پر جانچ کا اوسط اعدادوشمار 1,62,103 ہے۔ دہلی میں مجموعی جانچ میں پازیٹیو شرح 9.08 فیصد پائی جارہی ہے۔
راحت کی بات یہ ہے کہ راجدھانی میں کورونا کے سرگرم معاملوں کی تعداد 616 کم ہوکر 26,908 رہ گئی ہے جو منگل کو 27,524 تھی۔ ان میں سے ہوم آئسولیشن میں 15,657 ہیں۔ دہلی میں اموات کی شرح 1.92 فیصد ہے۔
انفیکشن کے بڑھتے وبا کی روک تھام کی کوششوں میں کنٹیمنٹ زون کی تعداد آج 65 اور بڑھ کر 2570 ہوگئی ہے۔

 

Related Articles